MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وعدہ معاف گواہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دیدی

4 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) آشیانہ اقبال ریفرنس،وعدہ معاف گواہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حق میں بیان دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ وعدہ معاف گواہ اسرار سعید نے بتایا کہ اس مقدمے میں شہباز شریف کا کوئی کردار نہں،اس وقت کے چیئرمین اور ڈی جی نیب نے بیان لیا،اس وقت نیب افسران نے تحریری صفحات دئیے کہ عدالت میں یہ بیان دیں۔
آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا،تمام اراضی پنجاب حکومت کے پاس ہے کسی کو کوئی رقم نہیں دی گئی۔ گواہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اس اسکیم کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا،آشیانہ اقبال اسکیم کے ٹھیکے میں کرپشن کا عنصر نہیں تھا۔
نیب کے وعدہ معاف گواہ سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید کے بیان پر وکلاء نے جرح مکمل کی۔

- Advertisement -

وعدہ معاف گواہان نے بتایا کہ نیب افسران کے دباؤ کی وجہ سے وعدہ معاف بن کر بیان دیا تھا،عدالت نے شہباز شریف کو مستقبل حاضری سے استثنٰی دے رکھا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔ قبل ازیں احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا،احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے گزشتہ سماعت کا 19 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق گواہ اسرار سعید نے جرح کے دوران بتایا کہ دباو اور جبر سے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کیا گیا۔
ڈی جی نیب شہزاد سلیم، ڈائریکٹر نیب محمد رفیع اور کیس آفیسر آفتاب احمد نے دباؤ ڈال کر جھوٹی شہادت لی۔ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جرح میں اعتراف کیا۔دوسرے ریمانڈ پر اس وقت کے چئیرمین نیب جاوید اقبال اور ڈی جی شہزاد سلیم میرے سیل میں آئے دونوں نے کہا کہ ان پر بہت دباؤ ہے دستخط کر دوں ورنہ میری مشکلات بڑھ جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ صحافی ارشد […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی مزید مہنگائی ہوگی جبکہ وفاقی […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس کے دوران انتخابات کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.