MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سانحہ کچھی کو کمزور کرنے کےلئے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے ،سردار رند

0 506

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کچھی میں قتل ہونے والے پانچ افراد کے قاتل آج بھی دھنداناتے پھر رہے ہیں 40گھنٹے تک سندھ ،بلوچستان قومی شاہراہ بند کیا لیکن حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوئی وزیراعلیٰ نے ساڑھے 3ارب روپے میں بلوچستان کا سودا کیاہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اس سے بھی سخت قدم اٹھائیں ان خیالات کااظہار انہوں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

- Advertisement -

سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم نے 40گھنٹے تک سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بولان کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا تاکہ پانچ افراد کے قاتل گرفتار ہوں لیکن حکومت پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا قاتلوں کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے وزیراعلیٰ ہاﺅس سے قاتلوں کی بچاﺅ کیلئے متعلقہ افسران کو کارروائی سے روکا جارہاہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ایسے شخص کو بنایا گیا جو 70گھنٹے جاگتا ہے اور 70گھنٹے سوتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ساڑھے 3ارب روپے میں بلوچستان کا سودا کیا ہے

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے باوجود اپنے بیٹوں اور اپنے لوگوں کے ساتھ بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھا ہوں اگر مجبور کیا گیا تو اس سے بھی سخت قدم اٹھاﺅں گا ایک اور سوال کے جواب میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم ملک کے وفادار ہے لیکن ایک سازش کے تحت ہمیں دوسری جانب دکھیلا جارہاہے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی اسمبلی کی نشست ہارنے کی وجہ سے ہمارے خلاف اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں حکومت بلوچستان کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں قاتلوں کی گرفتاری تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.