MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پر چلتے تو مشکلارت کم ہو جاتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے۔پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کر سکا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔پاکستان میں اس وقت لوگ پلاٹ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں۔
معیشت ٹھیک ہونے تک ڈالر کی ڈیمانڈ رہے گی۔کہا کہ پاکستانی اس وقت اسٹور آف ویلیو میں بھی ڈالرز خرید رہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر چلنے دیا جائے تو آسانی ہو جائے گی۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے سیمینارز شروع کررہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے ملک بھر میں سیمینارز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، 75 سال بعد بھی ہمارے آدھے بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ 40 فیصد بچے اسٹنٹڈ گروتھ سے متاثر ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 18فیصد بچے ضائع ہوجاتے ہیں اور 28 فیصد کم وزن ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8کروڑ لوگ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، زیادہ تر آبادی زندگی بچانے والی سرجری کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو مل بیٹھ کر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، 21جنوری کو ہمارا پہلا سیمینار اس اتفاق رائے کی طرف ایک قدم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.