کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہاہے کہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے آج بھی زمینی راستوں کا کلیدی کردار ہے صوبے میں زیر تعمیر قومی شاہراہوں کی تکمیل سے معیشت کے ساتھ ساتھ علاقے کے زراعت کو بھی بہت تقویت ملے گی یہ بات انہوں نے منگل کے گورنر ہاوس کوئٹہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جی ایم (نارتھ) بشارت حسین کی جانب سے بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
- Advertisement -
کیااس موقع پر ڈی سی ڈسٹرکٹ پشین ظفرعلی اور ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ نصیب اللہ سمیت خانوزئی اولسی کمیٹی کے چیئرمین محمد عظیم اور بلوزئی اولسی کمیٹی کے چیئرمین عبدالاحد بھی موجود تھے بریفنگ میں کوئٹہ تا ژوب قومی شاہراہ اور خاص کر خانوزئی کے قریب زیر تعمیر شاہراہ پر علاقے کے عوام کے تحفظات زیر بحث آئے اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ قومی شاہراہ کی تکمیل سے پورے علاقے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم سب چھوٹے چھوٹے مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے روشن مستقبل کو یقینی بنائیں.
گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی شاہراہوں کا جال بچھانا اور عوام کو آرام دہ سفر کی سہولیات فراہم کرنا اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنانا موجودہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے ہر تمام زیر تعمیر قومی شاہراہوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں۔