MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد، بارش کا کتنا امکان؟

0 75

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)شہر قائد میں شمال مغربی (بلوچستان) سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں کراچی کے شمال میں مغربی سلسلے کے اثرات کے سبب چل رہی ہیں، آج فضاوں پر معمولی دھند کے سبب حد نگاہ کم ہو کر ڈھائی کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

- Advertisement -

کراچی کا درجہ حرارت کل سے 3 روز کے دوران معمولی بڑھ سکتا ہے تاہم اتوار سے دوبارہ موسم قدرے خنک اور سرد ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 20 تا 21 دسمبر کے درمیان کراچی میں بادل چھا سکتے ہیں تاہم اس دورانیے میں کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری نے بتایا کہ آج سکھر میں معمول سے 4.5 اور موہنجودڑو میں معمول سے 3.5 ڈگری کم درجہ حرارت رپورٹ ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.