وزیراعظم شہباز شریف کا رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ، اہم ملاقات
لاہور(مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو رمیز راجا کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوبارہ چیئرمین بنانے کا عندیہ دے دیا۔لاہور میں نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن بھی موجود تھیں۔شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کاعندیہ دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آئین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے، آئین میں تبدیلی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزارت بین الصوبای رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آئین بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر اتحادیوں […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری […]