MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئی مرد وفادار نہیں ہوتا، اداکارہ ثنا کا خواتین کو امیروں سے شادی کا مشورہ

0 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

14کراچی(مسائل نیوز)سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد شوہر فخر جعفری سے طلاق لینے والی اداکارہ ثنا نے تمام مردوں کو بے وفا قرار دے دیا۔

اداکارہ نے خواتین کو امیر مردوں سے بھی شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاکہ”پیاری عورتو! کوئی مرد وفادار نہیں ہوتا،صرف امیر مردوں سے شادی کریں، پیرس میں رونا گوجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے“۔

 

یاد رہے کہ اداکارہ ثنا نے رواں سال اکتوبر میں 14 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد اپنے شوہر فخرجعفری سے طلاق لے لی تھی۔اداکارہ ثنانے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ”علیحدگی دکھ دیتی ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے، میں نے اور فخر نے بڑی عزت کے ساتھ شادی کے  کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے “ ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.