اسلام آباد (مسائل نیوز)سیشن عدالت نے محسن شاہنواز رانجھا حملہ کیس میں عمران خان کی ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔
بابر اعوان نے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کر لی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
- Advertisement -
ن لیگی رہنما کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں اعانت جرم کی دفعہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا۔ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل کی گئیں،مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔ایف آئی آر متن کے مطابق محسن شاہنواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا جیسے ہی الیکشن کمیشن کے دفتر سے باہر نکلا تو پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے باہر پیش آنیوالے فائرنگ کے واقعہ پر پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے صالح محمد خان اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں صالح محمد خان اور ان کے گن مین تصدق علی شاہ اور شاہ زیب ملزم نامزد کیا گیا۔
[…] آباد (مسائل نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے […]
[…] نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے جاپان میں صدر ملک نور اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حق کے پیسے مانگنے پر شیخ […]