اسلام آباد(مسائل نیوز) عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو آج طلب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ،مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزراء کو آج سی سی پی او آفس لاہور بلایا گیا ہے،وزرا کو عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب کو طلب کر رکھا ہے۔
جے آئی ٹی نے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کیلیے جے آئی ٹی نے رانا ثنا اللہ،جاوید لطیف،مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور جے آئی ٹی نے لیگی رہنماؤں کو 17 دسمبر کو صبح گیارہ بجے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی۔
- Advertisement -
جے آئی ٹی تینوں افراد سے الگ الگ بیانات ریکارڈ کرے گی اور عمران خان پر حملے سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔ قبل ازیں عمران خان حملہ کیس میں پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا جس میں ملزمان کے بیانات کو گزشتہ روز غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں تینوں ملزمان اپنے پہلے بیان پر قائم رہے،پولی گرافک ٹیسٹ مشین نے تینوں ملزموں کے بیانات غیر تسلی بخش قرار دئیے۔
تفتیشی ٹیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد باقاعدہ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دائر کی، میڈیکل بورڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عمران اسماعیل جے آئی ٹی میں پیش ہوئے،جے آئی ٹی سیکیورٹی گارڈز سمیت متعدد رہنماؤں کے بیانات قلم بند کرچکی ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 23 دسمبر […]
[…] آباد(مسائل نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ […]
[…] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اداکارائوں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کے خلاف ایف […]
[…] (مسائل نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کے لئے ایک ارب […]
[…] آباد (مسائل نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ثاقب نثار کے ’’صادق اور امین‘‘نے شوکت […]