MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے نو جوان ہمارا مستقبل ہیں ، درابلوچ

2 343

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(منور شاہوانی)حکومت بلوچستان کھیلوں کی فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کی سرپرستی اعلی سطح پر جاری ہے جس کے نتائج بہترین موصول ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے آل پاکستان انٹر پروینشنل تھروبال بوائز ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم بلوچستان کو کیش پرائز دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے تمام صوبے کے ٹیموں کو شکست دی اور بہترین کھیل سے لطف اندوز کیا جس پر یہ شاباش اور انعام کے مستحق تھے۔ بلوچستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی ہمیشہ سرپرستی کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر مسز اختر نے انعامی رقم کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت وصول کی اور وزیر کھیل سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.