علی ظفر کے بعد ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
دبئی(ویب ڈیسک ) گلوکار واداکار علی ظفر کے بعد پاکستانی سپراسٹار ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔ہمایوں سعید نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ہمایوں سعید نے کہا دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے
- Advertisement -
اس کا مشکور ہوں۔ اداکار نے مزید کہا وہ اور ان کے اہلخانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ہمایوں سعید سے قبل علی ظفر کوبھی اکتوبر میں دبئی کا گولڈن ویزا ملا تھا۔ وہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
[…] نیوز) متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لیے ابوظہبی کے رہائشیوں کی نامزدگیوں کی حمایت کے […]