MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جو بھی رشوت لیتا ہے، اس پر خدا کا قہر ہو میں ایسے لوگوں پر لعنت بھیجتا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی

0 61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ بگٹی (مسائل نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں لیویز کی بھرتیوں ہر صورت میرٹ ہوگا،جو بھی رشوت لیتا ہے، اس پر خدا کا قہر ہو میں ایسے لوگوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔یہ بات انہوں نے ڈیرہ بگٹی میں لیویز بھرتیوں سے متعلق شکایات پر اپنے آڈیو پیغا م میں کہی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں لیویز بھرتیوں سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔بعض لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ لیویز کی پوسٹیں پیسے کے عوض بیچی جا رہی ہیں، جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے۔ وزیراعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہااگر کسی نے پیسہ دیا ہے تو اس کا نام بتائیں، اور یہ بھی بتائیں کہ کس نے پیسہ لیا ہے میں دونوں کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کا حق بنتا ہے، اسے ہی پوسٹ ملے گی لیویز کی پوسٹوں کے احکامات چند دنوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ میر سر فراز بگٹی نے کہاجو بھی رشوت لیتا ہے، اس پر خدا کا قہر ہو۔ میں ایسے لوگوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.