MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چمن میں باب دوستی چوتھے روز بھی بند، ہزاروں پاکستانی پھنس گئے

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن (مسائل نیوز) پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے چمن میں باب دوستی چوتھے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہا۔ افغانستان میں پھنسے 9 ہزار 500 پاکستانی گزشتہ روز وطن واپس آگئے جبکہ سرحد پار 2 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں۔ ٹرانسپورٹ یونین کے مطابق افغانستان میں 3 ہزار سے زائد لوڈ اور خالی ٹرک وکنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث خوراک، سبزی اور میوہ جات خراب ہورہے ہیں اور کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک افغان حکام کی جانب سے باب دوستی واقعے میں ملوث ملزم حوالے نہیں کیا جاتا، بارڈر بند رہے گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.