MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر بھی بڑھ گئے

0 69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک state bank کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 44 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں، مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالرزکم ہوئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی طور پر ذخائر 5 ارب 36 کروڑ ڈالرز ہیں، ملکی مجموعی ذخائر ایک لاکھ ڈالر اضافے سے 19 ارب 81 کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں بہتری کا نتیجہ ہے جو ملکی معیشت کے لئے ایک مثبت اشارہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.