آصف زرداری کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
کراچی(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر علی موسی ٰگیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد دی۔ سابق صدر نے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ، جیالے قابل فخر ہیں، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا، یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوگئی، پیپلزپارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ ن، جے یوآئی ف، ایم کیوایم، اے این پی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکی، پنجاب کی تین نشستوں میں بھی 2پرپی ٹی آئی اور ن لیگ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔
- Advertisement -
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوگئی ہے۔این اے118ننکانہ میں عمران خان نے90181 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ن لیگی امیدوار شزرہ منصب علی خان کھرل 78024 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئیں۔ فیصل آباد این اے108 میں عمران خان99841 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی75266 لے سکے۔
چارسدہ این اے 24 میں پی ٹی آئی امیدوار عمران خان78589 ووٹوں کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کو شکست دی ایمل ولی خان نے 68356 ووٹ حاصل کیے۔ مردان این اے 22 میں پی ٹی آئی امیدوار عمران خان نے 76681 ووٹ لے کرجیت گئے جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا محمد قاسم 68181 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاور این اے31 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان57824 ووٹ حاصل کیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور32253 ووٹ لے سکے۔
این اے239 کراچی میں عمران خان نے50014 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ایم کیوایم امیدوار سید نیئر رضا 18116 ووٹ لے کر جیتنے میں ناکام ہوگئے۔ اسی طرح این اے 237 کراچی ملیر 2 میں پی ٹی آئی امیدوار عمران خان نے پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ کے ہاتھوں واحد نشست پر شکست کھائی، عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کیے، جبکہ عبدالحکیم بلوچ نے32567 ووٹوں سے عمران خان کو شکست دی۔ ملتان این اے157 میں پیپلزپارٹی نے بھاری ووٹوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو شکست دے دی، پیپلزپارٹی کے موسیٰ گیلانی نے 79743 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔
[…] (مسائل نیوز) کراچی ملیر سے الیکشن جیتنے والے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان […]