بدترین شکست نے (ن)لیگ کے اعصاب توڑ دئیے ہیں
لاہور(مسائل نیوز)صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین شکست نے (ن)لیگ کے اعصاب توڑ دئیے ہیںلیگی راہنمائوں کی مایوسی مستقبل کی پیشین گوئی ہے۔
اپنے بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ نواز شریف بھی آکر مزا چکھ لیں، عوام چور چور کہہ کر استقبال کریں گے،پاکستان کے غیور عوام چوروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں ،ان شااللہ مستقبل میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت لے گی۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اب انتخابات کا اعلان نہ کرنا، قوم کے ساتھ مزید دشمنی ہو گی،ملک مزید لوٹ مار اور تباہی کا متحمل نہیں ہو سکتا،لوگ عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں،نوشتہ دیوار نہ پڑھا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کی جیت کا تقاضا ہے کہ عوام کو اس کے محبوب قائد سے مزید دور نہ رکھا جائے۔