روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج جو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے وہ نہ ہوتا، فواد چوہدری
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج جو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے وہ نہ ہوتا۔فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر روسی صدر پیوٹن کے بیان پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن ہے پر درعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج پاکستان میں جو آج مہنگائی کا طوفان ہے نہ ہوتا، پوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاں کو خوش کرنے کے لیے روس سے معاہدے میں تاخیر کی۔
[…] جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ردِعمل […]