آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں ،الٹی گنتی شروع ہوچکی
اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں۔مہنگائی اورڈالر نہیں رکا۔مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔گینگ آف تھری آصف زرداری،نواز شریف ،مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔
نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں۔ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی۔عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔ثمرقندمیں بلاول کا چہرہ پڑھا جاسکتا ہے۔
پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکزکی فکر کریں۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار لاہور میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیدروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔
مزید برآں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور پرویزالٰہی کے ڈاکو راج کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، حکومت کے اقدامات عوام دوست ہونے چاہئیں لیکن ان کی توجہ انتقام پر ہے۔ان کے پاس وقت صرف جھوٹے پرچے کاٹنے کا ہے، اس وقت پنجاب میں ڈاکو کی حکومت ہے اس حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔