آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین اعزاز
راولپنڈی (مسائل نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ٰترین اعزاز سے نواز دیا گیا، صدر یو اے ای نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی یواےای کے صدرشیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی اورمشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے اعلی ٰترین اعزاز سے نوازا گیا، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔
[…] ظہبی (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والوں کے خواہشمند افراد […]
[…] (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس […]
[…] آباد(مسائل نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں […]
[…] نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ30,35سال نوکری کے بعد […]
[…] نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد […]
[…] نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کو جلسے میں […]