MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گِل کو چکی میں رکھنے کا معاملہ: ڈی آئی جی اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عہدوں سے فارغ

4 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے اڈیالہ جیل میں چکی میں رکھنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اورسپرنٹنڈنٹ جیل کو عہدوں سے ہٹادیا۔وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق میریے لم میں آیا ہے جیل میں پہلی رات شہباز گل کوغیر قانونی طورپرچکی میں رکھاگیا، ایساکسی بھی قیدی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ جیل کوہٹانے کیلئے مجازاتھارٹی کوسفارش کردی ہے تاہم اب صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت نے ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اڈیالہ جیل راناعبدالرؤف اورسپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغرگجر عہدوں سے ہٹادیے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں افسران کو شہباز گل معاملے پر مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی کارروائی پر ہٹایا گیا۔خیال رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کینیا میں مقیم پاکستانیوں سے بات ہوئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.