مفتاح اسماعیل جھوٹ نہ بولیں مقابلہ کرنا ہے تو آجائیں‘ شوکت ترین
اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ہماری حکومت پر ہرچیز کا ملبہ ڈال رہے ہیں وہ جھوٹ نہ بولیں مقابلہ کرنا ہے تو آجائیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا یہ اپنی سروے رپورٹ کیوں نہیں پڑھ سکتے جس میں مانا گیا کہ گزشتہ سال ترقی ہوئی۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے رپورٹ ان کی جاری کردہ ہے جس میں ہماری پالیسیوں کی تعریف کی گئی ہے۔ہم بہترین معیشت چھوڑ گئے تھے یہ لوگوں کو پاگل بنانے آجاتے ہیں، ہم شرح سود ہم ساڑھے 11 فیصد پرچھوڑ گئے تھے اب 16 فیصد پرجارہا ہے۔مہنگائی کی شرح اس وقت 33 فیصد ہے اور یہ کہتے ہیں 11 فیصد پر رہے گی۔ہم نے گزشتہ سال 1400 ارب ٹیکس جمع کیا تھا اور اس سال 1900 ارب ٹیکس جمع کرنا تھا اب تو آئی ایم ایف معاہدہ بھی ہوگیا پھرکیوں روپے کی قدر گررہی ہے۔شوکت ترین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جب بجلی گیس کے بل آئیں گے تو مہنگائی 40 فیصد پرجائے گی۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا […]
[…] (مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات نے سیاسی بے یقینی […]