جناب چوہدری احسان اللہ بطور ہردلعزیز آفیسر
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
- Advertisement -
تبادلے اور ترقیاں سرکاری ملازمت کا حصہ ہوتی ہیں ۔ عوامی خدمت کے لیے تعینات آفیسرز اپنی ٹرن گزار کر چلے جاتے ہیں ۔ سماجی بہبود کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے آفیسرز عوامی دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ ایسے آفیسرز اپنی دیانت اور متانت کے سبب عوامی دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں ۔جنہیں عوام مدتوں یاد رکھتے ہیں ۔ عوامی دلوں پر راج کرنے والے انہیں آفیسرز میں ایک نام اسسٹنٹ کمشنر جناب چودھری احسان اللہ کا بھی ہے ۔ جو نورپورتھل میں دو مرتبہ بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنی تعیناتی کاپیریڈگزار چکے ہیں۔ جناب چودھری احسان اللہ صاحب کی عظیم المرتبت شخصیت کے بارے میں تحریر کرنے کےلیے یہ ایک مضمون کافی نہیں ہے تاہم زیر نظر تحریر کا مقصد موصوف کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ جس کے وہ بجا طور پر مستحق ہیں۔ آپ نے نورپورتھل میں اپنی تعیناتی کے دوران میرٹ پسندی اور سماجی بہبود کے جس عظیم جذبے سے سرشار ہوکر علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے جو مثالی کردار ادا کیا وہ قابل صد ستائش ولائق تحسین ہے۔ آپ نے جس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دئیے وہ یقیناً قابل تقلید اور قابل رشک ہیں ۔ جس دردمندی اور ذمہ داری کے ساتھ انھوں نے نورپورتھل کی تعمیر و ترقی کے لئے حقیقی عزم کا مظاہرہ کیا وہ مثالی ہے ۔ آپ نے اپنی تعیناتی کے دوران اے سی آفس کے توسیعی منصوبے سمیت اس کی باونڈری وال کی تعمیر کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ بچوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تحصیل آفس سے ملحقہ چلڈرن پارک کی تعمیر عمل میں لائی۔ شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے لیے نہ صرف پہلے سے جاری فراہمی آب کے منصوبوں کو مکمل کروایا بلکہ قطری شہزادے عبدالہادی مانا الہاجری کے خصوصی دورہ ء نور پور تھل کے موقع پر ذاتی دلچسپی لے کر ان سے نورپورتھل کے محلہ دھپ سڑی کے لیے خطیر کے عطیہ کے ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر عمل میں لائی۔ جناب چودھری احسان اللہ صاحب نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کے نونہالان کے لیے بہترین تعلیمی مواقع کے لئے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے ۔ انجمن بہبود مریضاں کوفعال بنانے کے لئے ایم کردار ادا کیا ۔ تحصیل بھر کے انفراسٹریکچر کی بہتری کے لیے حکام بالا سے خصوصی تعاون حاصل کیا ۔ شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو منظم کروایا ۔ آپ نکاسی ءآب کے دیرینہ مسلہ کے لئے ہمیشہ متفکر نظر آتے تو کبھی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرتے نظر آتے ۔ آپ نے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے کشمیر چوک میں ٹریفک کے اژدھام اور بدنظمی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ علاقہ میں روزمرہ اشیاء کی سرکاری مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ کوئیک ایکشن لیا ۔ جناب چودھری احسان اللہ نے سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے اپنے ریونیو عملہ کو ہمیشہ متحرک رکھا ۔ سائلان ان سے براہ راست ملاقات کرکے اپنی پریشانی کے ازالہ کے لئے مطمئن نظر آتے ۔ آپ نے جنوبی مواضعات اور علاقہ کدھی میں متعدد دیرینہ عوامی مسائل کا فوری حل نکالا جوان کی اعلی ا انتظامی بصیرت اور فہم و فراست کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جناب چودھری احسان اللہ صاحب کے عوامی و سماجی بہبود کے کاموں کا یہ سرسری جائزہ تھا جو رقم کیا گیا ۔ آپ ان دنوں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ آج بھی تحصیل نور پور تھل کے عوام کی بہبود کے لئے پرخلوص اور متفکر نظر آتے ہیں اور یہاں کے مسائل کے حل کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آخر پر اللہ تبارک و تعالی ا کے حضور دعا ہے کہ عظیم بابرکت ذات والاصفات جناب چودھری احسان اللہ صاحب کو عمر خضر اور بخت سکندری عطا فرمائے ، ان کی عزت و مراتب میں مزید اضافہ فرمائے اور انہیں دائم شادوآبادرکھے۔ آمین