MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلد الیکشن کے لیے تیار ہیں اور یہی مسئلے کا حل بھی ہو سکتا ہے

0 425

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جلد الیکشن کے لیے تیار ہیں اور یہی مسئلے کا حل بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس دفعہ الیکشن میں پالیسی نیوٹرل رہی تو ہم اپنی چھینی گئی 14 سیٹیں واپس جیت لیں گے۔موجوہ صورتحال میں ڈالر اور پٹرولیم کی قیمتوں کا مسئلہ آ رہا ہے اور معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں پاکستان کو بچانا ہے سیاست کو نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بچانے کے لیے حکومت سخت فیصلے کر سکتی ہے مگر ہمارا موقف ہے کہ اس کا بوجھ غریب لوگوں تک نہیں پہنچنا چاہئیے اور یہ ممکن بنایا جا سکتا ہے غریبوں کو پیٹرول سستے داموں دیں۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن بھی مسئلے کا حل ہے اور جو لوگ نیا مینڈیٹ لے کر آئیںگے تو یہ فیصلے وہی کریں گے مگر اس بات پر غور ضروری ہے کہ کیا ان بڑے فیصلوں میں اتنی تاخیر کی جا سکتی ہے یا نہیں، ماہرین پر مشتمل حکومت لاکر بھی بوجھ ان پر ڈالا جا سکتا ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ جہاں تک نگراں یا ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں ہو رہی ہے یہ معاملہ ابھی پارٹی میں زیر غور نہیں آیا اس لیے اس بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔قبل ازیں خالد مقبول صدیقی نے حکومت میں شمولیت کو غلط فیصلہ قرار دے دیا تھا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سب سے زیادہ مطالبات پی ٹی آئی کی حکومت میں مانے گئے ، عدم اعتماد پر نیوٹرل رہنا چاہیے تھا،مجبوری تھی نیوٹرل نہیں رہ سکے ، دو ہی آپشنز تھے یا عدم اعتماد کے ساتھ ہوتے یا مخالف ہوتے ، اب پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا ہے ، فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے میں صرف مشورہ دے سکتا ہوں ۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دی ہے ،انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہو سکتی ہیں ، عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہو گی ، اس کے علاوہ ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہو گی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست کو نہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.