MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آپ سے دوستی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے

0 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کے تہنیتی پیغام پر کہا ہے کہ آپ سے دوستی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزیدگہرا اور وسیع کرنا چاہتے ہیں،قطر اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں جن کی تاریخی دوستی باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہے۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیراعظم نے شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک اور نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ آپ سے دوستی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزیدگہرا اور وسیع کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ قطر اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں جن کی تاریخی دوستی باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط اور پختہ بنانے کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے اپنے ہم منصب کا نیک تمنا?ں پر جوابی خیرسگالی کے جذبات سے شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.