MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب ب میں سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب میں اب عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کی لائسنس یافتہ 11 ہزار دکانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 510 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 سے بڑھ کر 1158 روپے ہوگی۔سرکاری گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نجی آٹا بھی مہنگا ہوگا، 20 کلو نجی آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت کیا جائے گا، دوسری جانب سرکاری گندم کی قیمت فروخت 2300 سے بڑھ کر 3900 روپے فی من مقرر کر دی گئی ہے۔نگران کابینہ نے فلار ملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 1600 روپے فی من اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)محکمہ خوراک پنجاب نے مریدکے اور صادق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چینی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.