MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میوند رائفلز کے زیراہتمام کاہان میں قبائلی جرگے کا انعقاد۔

1 445

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کاہان (مسائل نیوز)قبائلی عمائدین نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ)کے اقدامات کی تائید کی۔

- Advertisement -

فرنٹیئرکور بلوچستان(نارتھ) میوند رائفلز کی جانب سے کاہان میں قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ منعقد کیا گیا۔
منعقد قبائلی جرگے میں کلی شمینی، کاہان، اکبر کلی ، نورا بستی اور گردونواح کے علاقوں پر مشتمل 70 سے زائد قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔ جرگے میں مقامی عمائدین نے امن و امان کی موجودہ صورتحال اور علاقے کے مسائل پر فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کے حکام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جرگے سے قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قبائل علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے قبائل فرنٹیئر کور بلوچستان ( نارتھ) کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لہذا چند شرپسندوں کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی حکام نے کہا کہ عوام کا تحفظ سیکورٹی فورسز کی اولین ذمہ داری ہے ۔ لہذا امن و امان کے قیام کیلئے قبائلی عمائدین علاقے میں موجود شرپسندوں اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ علاقے سے بدامنی کا خاتمہ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.