MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے غائب ہونیوالےارکانِ اسمبلی ہمارے پاس ہیں یا نہیں؟پیپلزپارٹی رہنما نے واضح کر دیا

1 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی ارکین کو غائب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنے صرف اپنے ایم این ایز ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے پاس پی ٹی آئی کاکوئی ایم این نہیں ہے الٹا حکومت نے ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے ایم این ایز موجود ہیں جن کی سیکیورٹی کے لیے ہم نے مزید نفری طلب کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان کو پیپلز پارٹی نے “غائب” کیا ہوا ہے۔ ان خبروں کی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی تصدیق کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 ایم این اے اپوزیشن جماعتوں کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست منظور کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.