رمضان المبارک کا اعلان کب ہوگا؟ عمان اور سعودی عرب سے تازہ خبر سامنے آگئی
سعودی عرب (مسائل نیوز)دنیا کے مخلتف ممالک میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے لیےمیں چاند بینی کا عمل جاری ہے۔سعودی عرب میں آج یعنی 17 فروری 2026 کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غروب آفتاب کے بعد مغربی افق کی طرف نظر رکھیں اور اگر ہلال نظر آئے تو قریبی عدالت میں گواہی درج کروائیں۔ سعودی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اگر چاند نظر نہ آیا تو رمضان کا آغاز بدھ 18 فروری یا جمعرات 19 فروری کو ہو سکتا ہے البتہ فلکی حسابات سے 19 فروری کا امکان زیادہ ہے۔
- Advertisement -
سلطنت عمان کی مرکزی ہلال بینی کمیٹی نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ شعبان المعظم کا مہینہ 30 دن مکمل کرے گا۔ کمیٹی کے مطابق 17 فروری (29 شعبان) کو فلکیاتی حسابات اور مشاہدات کی بنیاد پر چاند کی رویت ممکن نہیں اس لیے 18 فروری شعبان کا آخری دن ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔
یہ فیصلہ شرعی اصولوں اور جدید فلکیات دونوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بروقت تیاری کا موقع مل سکے۔
دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل یعنی 18 فروری کو پشاور میں ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور فلکیاتی ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق فلکی حسابات سے یکم رمضان 19 فروری 2026 کو شروع ہونے کا قوی امکان ہے تاہم حتمی اعلان کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہوگا۔