MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

1 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سماج وادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد سے کورٹ میرج کرلی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اداکارہ سوارا نے ٹوئٹر پر اپنی اور بھارتی سیاستدان کی کورٹ میرج اور بعد ازاں کورٹ کے

- Advertisement -

باہر ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی اور شادی کا اعلان کیا۔شادی کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹس میں سوارا بھاسکر نے بالی ووڈ کی شاہانہ شادی کلچر سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ،سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں اس حوالے سے اپنا ایک کالم بھی شیئر کیا ۔سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی شادی کا باقاعدہ پورا جشن باقی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں کہہ سکتی کہ شادی کی مختلف تقریبات کس قدر شاہانہ ہوں گی۔دوسری جانب شادی کی تصاویر کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں سوارا نے بتایا کہ شادی کے موقع پر انھوں نے اپنی والدہ کی شادی کی ساڑھی اور جیولری پہنی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے تاہم شہنائی والی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شادی کے کارڈ پر متنازع شہریت قانون کے حوالے سے نعرہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.