MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میرعبدالقدوس بزنجو کی اقتدار بے ساکھیوں کی محتاج ہیں ،یارمحمدرند 

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرند نے سانحہ اعوان گوٹھ کے خلاف آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت سانحہ اعواان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے واقعے میں شہید ہونے والے غریب اور بے سہارا لوگ ہیںجبکہ ملوث افراد بااثر لوگ ہیں جو غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،میرعبدالقدوس بزنجو کی اقتدار بے ساکھیوں کی محتاج ہیں عدالت عالیہ اور عدالت عظمی سے اپیل ہے کہ سانحہ اعوان گوٹھ پر ازخود نوٹس لیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ اعوان گوٹھ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔ ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرسردار یارمحمد رند نے بھی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ اعوان گوٹھ کے متاثرین کی جانب سے بولان ویئر کے مقام پر قومی شاہراہ کی بندش کو 30گھنٹے سے زائد گزرچکے ہیں لیکن ہمارے حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت تحفظ دینے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئی ہے ،نصیرآباد ڈویژن اور کچھی کے عوام قومی شاہراہ پر موجود ہیں

- Advertisement -

لوگوں کے تکالیف کااحساس ہیں ،ایمرجنسی میں لوگوں کو راستہ دیاجارہاہے لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ حکومت غفلت کاشکار ہے ،اس لئے ہم آج بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے جس میں ڈھاڈر میں جاری دھر نے کے شرکا بھی میرے ہمراہ بلوچستان اسمبلی آئیں گے،سردار یارمحمدرند نے کہاکہ صوبائی حکومت سانحہ اعواان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے وزیراعلی قدوس بزنجو کو کہوں گا کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے آپ کا اقتدار ویسے بھی بے ساکھیوں کومحتاج ہے،

سردار یارمحمد رند نے عدالت عالیہ اور عدالت عظمی سے اپیل کی کہ وہ سانحہ اعوان گوٹھ پر ازخود نوٹس لیں اور متاثرین کوانصاف فراہم کرے ،انہوں نے کہاکہ میں اپنے علاقے کے عوام کو انصاف کی فراہمی کی جنگ لڑرہاہوںواقعے میں شہید ہونے والے غریب اور بے سہارا لوگ ہیںملوث افراد بااثر لوگ ہیں جو غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ آج کے احتجاج میں شرکت کرے تاکہ سانحہ اعوان گوٹھ کے متاثرین کوانصاف فراہم ہوسکے ،قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا کچھی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کوئٹہ پہنچ جائیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.