بابراعظم کوڈانٹنے کا معاملہ،وسیم اکرم لوگوں کے ردعمل پرحیران
لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابراعظم سے میچ کے دوران گفتگوپرسوشل میڈیا پرآنے والے ردعمل پرحیران ہوں۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولراورکراچی کنگز کے صدروسیم اکرم کا ٹویٹ میں کہنا تھا
- Advertisement -
کہ گزشتہ رات میچ کے دوران باو¿نڈری لائن پربابراعظم سے گفتگوپرلوگوں کے ردعمل نے حیران کردیا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا میں بابرسے کہہ رہا تھا کہ کیا ہمارے بولرز آف سائیڈ آف پریورکریا سلو بالز نہیں کرا سکتے۔
اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بابرایک شاندارلڑکا ہےاوراس نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔
[…] ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر بابر اعظم کا ردعمل۔میلبرن میں بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں 4 […]