MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری روسی وزیر توانائی آج پاکستان پہنچیں گے

3 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)روس سے خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد (آج) منگل کو پاکستان پہنچے گا۔ روس اور پاکستان کے مابین 18 تا 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے ہے۔ وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔ پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے۔ انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جس پر […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ روس کے ساتھ سستی پیٹرولیم مصنوعات کیلئے مذاکرات ہوئے ، مارچ سے پہلے کمرشل تفصیلات مکمل […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز)سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ روس کے ساتھ سستی پیٹرولیم مصنوعات کیلئے مذاکرات ہوئے ، مارچ سے پہلے کمرشل تفصیلات مکمل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.