ڈیرہ مراد جمالی شہر کے الاٹمنٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، سکندر خان عمرانی
تمبو(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ صاف پانی قدرتی کی ایک بہت بڑی نعمت ہے پانی انسانی زندگی میں بہت بڑی حیثیت رکھتی ہے ڈیرہ مراد جمالی کے عوام سے الیکشن میں کیئے گئے وعدوں کی تکمیل پر تیزی سے کام جاری ہے 10کروڑ روپے کی لاگت سے وارٹر سپلائی اسکیم کے مکمل ہونے سے 2لاکھ آبادی کو پانی کی فراہمی ممکن ہوگی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی کے شرقی میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی وارٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایکسئین پی ایچ ای رضیہ سلطانہ موسیانی، میرراناخان مغیری،حاجی غلام رسول سولنگی،علی مردان پلال،تاراچند،ڈاسومل،وڈیرہ امداد حسین سولنگی،معشوق علی بوہڑ،ایاز احمد مستوئی،محمد اسلم پہنور،مہندرکمار عرف ٹونی سمیت دیگر افرادکثیرتعداد میں موجود تھے
- Advertisement -
تقریب سے صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میرسکندر خان عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے حلقے کےعوام سے جو وعدے کیئے تھے ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہےدس کروڑ روپے کی لاگت سے شرقی واٹرسپلائی اسیکم 50 ہزارگلین پانی کی اسٹوریج کی گنجائش پرمحیط ہے جس سے بیک وقت دو لاکھ آبادی پینے کے صاف پانی سے مستفید ہوسکیں گے
انہوں نے کہا کہ شرقی واٹر سپلائی اسیکم کے قیام سے لوگوں کا دیرینہ پینے کے پانی کا بنیادی مسئلہ حل ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری اولین کوشش ہے کہ آبنوشی سمیت دیگر ترقیاتی اسیکمات کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کے الاٹمنٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو کم ریٹوں پر الاٹمنٹ کو ممکن بنائی جاسکے۔