MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آنے کی دعوت

0 569

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں وزیر اعظم نے آزادی اظہار رائے سے تعلق روسی صدر کے ریمارکس کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن نے رسول اللہ سے متعلق مسلمانوں کے جذبات اورحساسیت کو سمجھا، وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر سے تجارت اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نےباہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت کے خلاف صدر پیوٹن کے بیان کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اور اس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگر کیاگیا ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، تجارتی و اقتصادی تعلقات اور توانائی کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، انہوں نے پاک روس قیادت کا پاکستان ا سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے عزم کا اعادہ بھی کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعاون اور اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا، روسی اور عمران خان نے افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا،

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وزیراعظم نے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجرا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔آخر میں دونوں رہنماو¿ں کے ایک دوسرے کو پاکستان اور روس کے دورے کی دعوت دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.