نیپال نے افغانستان کو انسانی ہمدری کے تحت امداد بھیج دی
کھٹمنڈو(ویب ڈیسک) نیپال نے تقریبا 12 ٹن انسانی امداد افغانستان بھیجی ہے جس میں ادویات، کپڑے اور برتن شامل ہیں۔
وزیر خارجہ نارائن کھڈکا نے اتوار کو جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون تنظیم کے ایک ساتھی رکن، افغانستان کو امداد کی پیشکش کو نیپال کی اخلاقی ذمہ داری قرار دیا ہے، جہاں ان کے بقول خشک سالی نے خوراک کی پیداوار کو متاثر کیا ہے اور یخ بستہ موسم سرما کی سردی کی وجہ سے زندگی مشکل ہو رہی ہے۔
ہوائی اڈے نے تصدیق کی ہے کہ نیپال۔چین کے مشترکہ منصوبے ہمالیہ ایئر لائنز کی ایک چارٹرڈ پرواز سامان کے ساتھ افغانستان کیدارالحکومت کابل کے لیے روانہ ہوئی۔ کھڈکا نے واضح کیا کہ ہمالیہ ایئر لائنز نے بغیر کسی ادائیگی کے پرواز کی جبکہ یہ سامان نجی اداروں نے فراہم کیا تھا۔