MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی

0 64

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم مزید 50 لاکھ روپے بڑھانےکا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسزکے شہدا کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے اور زخمی اہلکاروں کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کےاہل خانہ کےشانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں،حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.