MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم عمران خان کو نا اہل کروانا چاہتی ہے

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کر نااہل کروانا چاہتی ہے اور کیئر ٹیکر حکومت کا دورانیہ بڑھانا چاہتی ہے۔پی ڈی ایم 75 فیصد عوام جو عمران خان کے ساتھ ہے اُس رائے عامہ کا گلا دبانا چاہتی ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔
ڈالرنایاب ہو گیا اور 250 روپے پرچلا گیا ہے،ریزرو 7 ارب سے کم،ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند اور سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے زمان پارک میں ملاقات کی، جس میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 17 دسمبر کو شام 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے،مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے،عمران خان کی سیاست کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، کوئی ملک معاشی استحکام کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، عمران خان آئندہ سادہ اکثریت سے حکومت قائم کریں گے، ملک تیکنیکی طور پر ڈیفالٹ کرچکا ہے، ان کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں ہیں، ملکی حالات خراب ہورہے ہیں ، عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کرانا اور لمبی مدت کی نگران حکومت ان کا ایجنڈا ہے، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک میں انارکی پھیلے گی،سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جاسکتے، اگر کسی ایجنڈے پر مذاکرات کیے جائیں تو بیٹھے کو تیار ہیں۔ایک ملزم رہ گیا ہے وہ بھی پاکستان آجا ئے گا،نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کیلئے ترامیم کی ہیں۔ملک بہت خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے،ہمارے پاس اس وقت تنخواہیں دینے کے پسے نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.