اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دیں تو ان کی گرفتاری میں آسانی ہوگی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت ختم کر دیں تو ان کی گرفتاری میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے۔
جب ان کی گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا دونوں حکومت ختم ہوئیں تو قانون عمران خان کو ہاتھ میں لینا چاہیےگا تو لے گا۔ دوسری جانب یئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر قانونی مشاورت مکمل کر لی ہے،قانونی ماہرین نے عمران خان کو تمام قانونی اور آئینی معاملات سے آگاہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر 3 ہفتوں سے زائد مختلف قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نہایت باریک بینی سے قانونی ماہرین کی رائے کو نوٹ کیا،عمران خان نے ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات بھی پوچھے۔ قانونی ماہرین نے سابق وزیر اعظم کو بتایا کہ ایک بار جب اسمبلی کی تحلیل پر سمری گورنر کو بھیجی جائے تو وہ اسے روک نہیں سکتے۔
آئین کے تحت گورنر کو سمری موصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود تحلیل ہو جاتی ہے۔ عمران خان آج اور کل پارٹی رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی سے مزید مشاورت کریں گے جبکہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیاں توڑنے اور دیگر امور پر اعلان کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔اے آر وائے نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی پر توجہ دی جائے گی۔ارکان قومی اسمبلی میں اکٹھے جائیں گے اور استعفے منظور کروانے کیلئے مشترکہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا جائے گا ۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.