لاہور(مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوالنامہ دیا۔سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سلیمان شہباز کو ابتدائی تحقیقات کیلئے سوالنامہ دیا گیا ہے جس پر انہوں نے وقت مانگا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور رکھی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی،سلیمان شہباز اور انکے وکیل امجد پرویزعدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے؟ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
- Advertisement -
درخواست گزار نے بتایا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس نہیں ملا۔عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی،حفاظتی ضمانت منظورکی جائے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکوں۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سلیمان شہباز کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا،علاوہ ازیں عدالتی کارروائی کے بعد سلیمان شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سائفر پر قوم کو تباہ کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی امریکیوں کے پاؤں پڑ گئے۔
عمران خان نے ڈرامہ اور سازش کی،اب کہتے ہیں غلطی ہوگئی۔سائفر پر ڈرامہ بازی سب کے سامنے عیاں ہو گئی،عمران خان نے توشہ خانہ میں کیا کیا۔ ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور ہم عمران خان کو کوئی اسے اسپیس نہیں دیں گے۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل پیش کردیا کہ ہیلی کاپٹر پر حساب کتاب نہیں ہوسکتا۔
[…] نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی […]
[…] آباد (مسائل نیوز) ایف آئی اے نے ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے فرنٹ مینوں کے خلاف […]