کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بلوچستان میں نم کے زیر تربیت افیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری آفیسرز کو دس ہفتوں کی تربیت فراہم کرنے سے وہ بیوروکریٹک سطح پر ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں سے کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے.
ڈائریکٹر جنرل نیشنل مینجمنٹ کورس ارم بخاری نے ادارے کی کارکردگی اور مینجمنٹ کورس کے اغراض و مقاصد سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا.
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ مینجمنٹ کورس کی تکمیل کے بعد تمام متعلقہ آفیسرز پر بڑی ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں جن کو احسن طریقے سے انجام دینا ضروری ہے.
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہترین جغرافیہ اور قدرتی وسائل و معدنیات سے نوازا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم دستیاب وسائل استفادہ کریں. گورنربلوچستان
- Advertisement -
نیشنل مینجمنٹ کورس کی فراہمی سے زیر تربیت افیسرز کو اپنی پوشیدہ صلاحیتیں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لانے میں مدد ملے گی. گورنر بلوچستان
آپ عوامی معاملات کو ترجیح دیں اور مفاد خلق کی خاطر اپنے آپ میں ذاتی مفاد کو قربان کرنے کا جذبہ پیدا کریں. گورنر بلوچستان
ڈائریکٹر جنرل نیشنل مینجمنٹ کورس ارم بخاری اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک کاوشیں، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کا جذبہ لائقِ تحسین ہیں. گورنر بلوچستان
آخر میں گورنر بلوچستان نے مہمانان گرامی اور شرکاء میں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسیم کیے.