آئی ایم ایف کا آخری سال ہے اس کے بعد قیمتوں میں کمی آئے گی،راناثنا اللہ
فیصل آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری سال ہے اس کے بعد قیمتوں میں کمی آئے گی، ملک میں تیل وگیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، حلقے کے مسائل کا حل ترجیح ہے، حلقے کے تمام دیہات تک گیس پہنچائی جائے گی، نفرت اور انتشار کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نئے گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راناثنا اللہ نے کہا کہملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ حلقے کے مسائل کا حل ترجیح ہے، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، حلقے کے تمام دیہاتوں میں جلد گیس کی فراہمی شرو ع ہو جائے گی۔کے پی والے احتجاج کرتے ہیں تو کریں ہم خدمت کرنے آئے ہیں، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔ پی ٹی آئی نے کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگایا تھا، کیوں ختم نہیں کی؟انہوں نے مزید کہا کہ انکی حکومت میں میرے خلاف منشیات کا بے بنیاد کیس بنایا گیا میرے خلاف بنایا گیا منشیات کا کیس فراڈ اورجھوٹ تھا، امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف پروگرام کا آخری سال ہوگا، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں ہے۔راناثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا میں پاکستان کا ایک مقام ہے۔انہوں نے کہا کہآپ کے علاقے میں گیس کی لائنیں بچھا دی گئی ماں بہنوں کو فائدہ ہو گا، گیس ایل پی جی گیس سے 30 فیصد سستی اور سلینڈر پھٹنے کا خطرہ بھی نہیں، جب اللہ کی مہربانی ہوئی تو گیس ، پیٹرول نکلے گا تو سستا ملے گا۔