MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے شہریوں کو نادرا نے زبردست سہولت فراہم کردی، لیجئے مکمل تفصیل

0 87

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)نادرا نے شہریوں کو گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی، گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والے شہری استفادہ کرسکیں گے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی گئی ہے جس میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اب انھیں گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کےلیے لائن میں لگنے کی ضروت نیہں بلکہ یہ سہولت اب آن لائن بھی دستیاب ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لئے صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اب اسلام آباد کے شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی فروخت کے سلسلے میں بائیومیٹرک تصدیق کراسکتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے میں ٹرانسفر کی مزید کارروائی مکمل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 31 اکتوبر سے گاڑیوں کی خریداری کے بعد ملکیت کی تبدیلی صرف بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ہی کی جارہی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

سینئر وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن سندھ کی منظوری سے گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے وقت خریدار اور بیچنے والے دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق نافذالعمل ہوچکی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری 2025 سے گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی کے سلسلے میں خریدار اور بیچنے والے دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.