بابر آگیا تو کیا مجھے بھول جاؤگے؟ حارث کا مداح سے سوال
اسلام آباد (مسائل نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے والے محمد حارث نے اپنے چاہنے والے سے سوال پوچھا لیا ۔ سوشل میڈیا پر کی ویب سائٹ پر محمد حارث کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مداحوں کیساتھ سیلفی لے رہے ہیں ، سیلفی کے دوران پیچھے سے ایک مداح نے کہا کہ وہ دیکھو بابر اعظم آرہا ہے اس پر محمد حارث نے مداح سے پوچھا لیا کہ بابر آگیا تو کیا مجھے بھول جائو گے ؟جس کے بعد کیمرہ مین نے حارث سے کچھ کہااس کے بعد وہ آگے بڑھ گئے ۔