MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے 6 ڈویژنز میں لیویز کا خاتمہ، صوبائی کابینہ نے فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دیدی

0 144

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے تمام چھ ڈویژنزکوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیرآباد اور قلات کے ریونیو حدود کو اے ایریا قرار دیتے ہوئے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا تاریخی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(کابینہ سیکشن)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر No. SO(Cab)1-4(33)/2025/S&GAD/3657-72 کے مطابق، یہ فیصلہ بلوچستان حکومت کے قواعدِ کار 2012 کے رول 28(1) کے تحت کابینہ کی منظوری سے کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر کابینہ نے تمام چھ ڈویژنز کے اے ایریاز میں پولیس نظام نافذ کرنے اور لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے صوبے کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی واقع ہوگی، جس کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو مزید مثر بنانا اور ایک مربوط سیکیورٹی نظام قائم کرنا ہے۔صوبائی چیف سیکریٹری شکیل قادر خان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے تمام وزرا اور وزیراعلی کے مشیروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن وزرا کو باضابطہ طور پر اس فیصلے سے متعلق مطلع کیا گیا ہے ان میں صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی، صوبائی وزیر تعلیم محترمہ رحیلہ درانی، وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، وزیر زراعت علی حسن زہری، وزیر صنعت و تجارت سردار کوھیار خان ڈومکی، وزیر لائیو اسٹاک میر صادق عمرانی، وزیر خوراک حاجی نور محمد دمر، وزیر آبپاشی سردار عبدالرحمن کھیتران، وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی اور دیگر شامل ہیں۔اسی طرح وزیراعلی کے مشیروں میں غلام رسول عمرانی (محنت و افرادی قوت)، ڈاکٹر ربابہ خان (خواتین کی ترقی)، نصیم الرحمن (ماحولیاتی تبدیلی)، مینا بلوچ (کھیل و امورِ نوجوانان) اور محمد عامر حمزہ زہری (بلدیات و دیہی ترقیات) بھی اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے خط نمبر SO(Police)/Home/2-8/(AB-Area)2025/1984-85 مورخہ 3 اکتوبر 2025 کے حوالے سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت تمام ڈویژنز میں پولیس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کرنے کا مرحلہ وار عمل شروع کیا جائے گا، اور تمام متعلقہ اداروں کو اس پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو بلوچستان میں امن و امان کے نظام میں اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.