MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کاکڑ قبیلے کا افغان جارحیت کے خلاف پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(ّمسائل نیوز)افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے، ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں، اور کسی بھی خطرے کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.