MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی نے ووٹوں کی برتری میں تحریک انصاف کو پیچھے چھوڑ دیا

1 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز) ملتان این اے 157 میں پیپلزپارٹی ووٹوں میں تحریک انصاف سے آگے ہے، پیپلزپارٹی کے امیدوار موسیٰ گیلانی26974 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہربانو قریشی20683 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 157 ملتان کے 264 پولنگ اسٹیشنز میں 89 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں، جس کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار موسیٰ گیلانی26974 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہربانو قریشی20683ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
تاہم ابھی باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

- Advertisement -

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رہا۔ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔
قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)فیصل آباد این اے 108 میں تحریک انصاف ووٹوں میں مسلم لیگ ن سے آگے ہے، پی ٹی آئی امیدوار عمران خان22188 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.