MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عزاداری سیدالشہداء میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں،کاشف حیدری

1 389

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہیں جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ قبل ازیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے محرم الحرام میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش تھی۔ روٹ پر جلوس سے قبل اور جلوس کے بعد صفائی کو یقینی بنائی جائیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں ماتمی جلوس (آج) ہزارہ ٹاون سے برآمد ہوگا۔ جس میں 23 ماتمی دستے شریک ہونگے۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت ضلعی انتظامیہ جلوس کے روٹس میں صفائی اور روشنی کے انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عزاداری اور جلوسوں کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی زمہ داری ہیں۔ عزاداری امام حسین علیہ اسلام ہماری شہ رگ حیات ہیں جس کے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ اسلام کے سلسلے میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں نکلنے والے جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے اس سال محرم الحرام میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش تھی۔ محکمہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس کہ قبل اور بعد میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ سے نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کی صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنما کاشف حیدری نے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.