عمران خان تھوڑا صبر کرلیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے
کراچی(مسائل نیوز) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔کراچی میں کے ایم سی اپنا کام کررہا ہے۔سندھ میں ڈینگی ،ملیریا اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔پانی کی صورتحال بہتر ہونے تک ترقیاتی کام روکے گئے ہیں۔کراچی کے لیے فنڈز دے دئیے گئے ہیں۔کراچی میں بڑے پیمانے پر اسپرے کرانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو حالات ہیں ایسی صورت میں انتخابات ممکن نہیں ہے۔عمران خان تھوڑا صبر کرلیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔بلا وجہ معاملات کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ قبل ازیں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں وزیر اعلی کی تبدیلی کی باتوں کو بے بنیاد اور سازشی پروپیگنڈہ قرار دے دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ ہی وزیر اعلی رہیں گے وہ بہتر انداز میں کام کررہے ہیں۔
- Advertisement -
میں بھی ان کی ٹیم کا حصہ ہوں اگر وہ فیل ہیں تو پھر میں بھی فیل ہوں، پھر میرا نام کیسے وزارت اعلی کے لیے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی پی سکھر سٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد مغل، ترجمان پی پی سٹی سکھر چوہدری اظہر حسنین و دیگر موجود تھے ، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلاب و بارش سے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کام کیا جارہاہے اور صرف کراچی کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے ڈہائی ارب روپے کی رقم مختص کی ہے ۔
شیخ رشید کو کیا اعتراض ہے حکومت کی جانب سے چار ہزار روپے من قیمت مقرر کرنے کا مقصد کاشتکاروں کو گندم کی فصل اگانے کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ہمارے یہاں کوئی بحران پیدا نہ ہو ہم اپنے کاشتکاروں کو اگر فائدہ نہیں پہنچائیں تو پھر کیا بھارت کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچائیں گے۔