MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

) عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہوگئے

1 761

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہوگئے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ
ہیں۔تاجکستان میں وزیرِ اعظم ایس سی او (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے اور ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِاعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے دوطرفہ ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے۔ عمران خان پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاءکی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اس کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، تاجکستان کے دورہ کے دوران افغانستان میں مستحکم اور جامع حکومت کے بارے میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.