MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداکارہ کرن تابیر کے ہاں 12سال بعد بیٹی کی پیدائش

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ کرن تابیر کے ہاں 12سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ کرن تابیر کی جانب سے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی۔کرن تابیر نے شوہر، ننھی بیٹی کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کرن تابیر کا کہنا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللہ نے مجھے ایک بیٹی سے نوازا ہے، الحمدللہ!12سال بعد آخر کار اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

- Advertisement -

اپنی پوسٹ کے آخر میں کرن تابیر نے لکھا کہ ہم اب والدین بن چکے ہیں اور یہ ہماری بیٹی ہے۔کرن تابیر نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی عزا حمزہ ملک سے ملئے اور ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔کرن تابیر کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ان کے ہزاروں مداح بے حد خوش ہیں وہیں شوبز کی معروف شخصیات بھی خوشی کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کر رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.